Researchers create magic sponge to clean up oil spills

Researchers Create Magic Sponge To Clean Up Oil Spills

سمندری پانی سے تیل کو الگ کرنے کے لیے حیرت انگیز طریقہ دریافت

آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک ایسا نیا میٹریل دریافت کیا ہےجو کچھ دیر میں ہی سمندری پانی پر پھیلے تیل کو جذب کر سکتا ہے۔ پروفیسر ینگ چن کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے جو طریقہ اپنایا ہے اس میں بورون نائیٹریٹ پاؤڈر کو استعمال کیا گیا ہے۔اس پاؤڈر کے اسفنج کی طرز پر بنے بلاک پانی پر موجود تیل کو جذب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بورون نائٹریٹ کو پانی میں ڈالنے سے اس کی شیٹ سی بن جاتی ہے جو اتنی پتلی ہوتی ہے کہ ایک گرام میں ساڑھے پانچ ٹینس کورٹ کے برابر جگہ کوگھیر کر سکتی ہے۔
بورون نائٹریٹ کو استعمال کرنے کا سب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ یہ میٹریل آگ نہیں پکڑتا ، اس لیے سمندری پانی پر سمندری جہاز سے نکلنے والے تیل کو محفوظ طریقےسے جمع کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ٹیکنالوجی اس قابل نہیں ہوئی کہ اگلے کسی حادثے میں اسےاستعمال کیا جا سکے۔ماہرین ابھی اس میٹریل کوبڑے پیمانے پر اسفنج وغیرہ بنانے والی کمپنیوں کو دکھا رہے ہیں، اس لیے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس طریقہ کار کی بدولت ہی سمندری پانی پر بکھرا تیل جمع کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-01

More Technology Articles