RIP PICASA GOOGLE SHUTTERS AGING PHOTO SERVICE

RIP PICASA GOOGLE SHUTTERS AGING PHOTO SERVICE

الوداع پکاسا

تصاویر کو منظم رکھنے کے لیے گوگل کی پکاسا سروس کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ 15 سال سے زیادہ پرانی یہ پراڈکٹ فوٹوشیئرنگ کے حوالے سے اولین سروس ہے، لیکن اس کے دن بھی گنے جا چکے ہیں۔ گوگل اپنی پکاسا سروس کو بند رہا ہے۔

(جاری ہے)


گوگل نے اپنے سابقہ گوگل فوٹوز/ پکاسا بلاگ ،جسے اب سے پہلے دسمبر 2011 میں اپ ڈیٹ کیا تھا، کی ایک پوسٹ میں گوگل پکاسروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل نے اپنے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پکاسا کی جگہ گوگل فوٹوز نے لے لی ہے، اس لیے ایک سی دوپراڈکس کے بجائے ایک پراڈکٹ پر کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔
15 مارچ 2016 سے گوگل پکاسا ڈیسک ٹاپ کی سپورٹ بند ہوجائے گی ۔ مئی میں کمپنی صارفین کے لیے ایک نئی سپیس بنائے گی جہاں وہ اپنی پکاسا کی تصاویر دیکھ سکیں گے۔یہ سپیس گوگل فوٹوز میں ہی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-13

More Technology Articles