Russia unveil new military airships

Russia Unveil New Military Airships

روس نے نیا ملٹری ائیر شپ متعارف کرا دیا

روسی وزارت دفاع ایک نئی طرز کے ہوائی جہاز کی تیاری میں مشغول ہے۔روس کا کہنا ہے کہ نیا جہاز ہوا سے بھی ہلکا ہوگا۔ اس پر پہلے سے کام جاری ہے۔جہاز بنانے والی کمپنی Augur RosAeroSystems نے کہا ہے کہ جہاز کی تیاری کا عمل 2018 میں مکمل ہوگا۔
یہ ہائی ٹیک جہازاٹلانٹ(Atlant) 130 میٹر لمبا ہوگا۔اسے ہوائی جہازوں ،ہوور کرافت اور ائیر شپ کی ٹیکنالوجیز کو ملا کر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)


یہ جہاز بغیر کسی رن وے کے لینڈ اور ٹیک آف کر سکتا ہے۔ اس جہاز میں 200 فوجی جوان سفر کر سکتے ہیں۔ 60 ٹن کارگو کے ساتھ یہ جہاز 86 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔
اس جہاز کا ایک چھوٹا ورژن بھی تیار کیا جائے گا۔ چھوٹا اٹلانٹ 16 ٹن وزن کے ساتھ 105 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکے گا۔ اس جہاز کی تیاری پر 15 ملین ڈالر خرچ ہونگے۔یہ جہاز روسی وزارت دفاع کے استعمال میں ہوگا۔

Russia unveil new military airships
تاریخ اشاعت: 2015-07-01

More Technology Articles