Samsung, Foldable Smartphones in 2016, LG Makes Transparent Displays

Samsung, Foldable Smartphones In 2016, LG Makes Transparent Displays

ایل جی اور سام سنگ لا رہے ہیں نئی حیرت انگیز ٹیکنالوجیز

سام سنگ 2016 تک ایسا سمارٹ فون متعارف کرائے گا جسے ہاتھ میں پکڑا نہیں بلکہ ہاتھ کے گرد لپیٹا جا سکے گا۔ سام سنگ اس سے پہلے ایک انتہائی لچک دار سمارٹ فون کے حقوق ملکیت بھی حاصل کر چکا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)
سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک پلانٹ میں مڑنے والے ڈسپلے بنانے پر کام کر رہا ہیں جنہیں تہہ ہونے والے موبائل میں استعمال کیا جائے گا۔

سام سنگ نے اپنے نئے موبائلوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی، نہ ہی یہ بتایا ہے کہ ان کی سکرین کتنی بڑی ہوگی۔ تاہم اگلے سال تک یہ موبائل منظر عام پر آ جائیں گئے۔
نئی لچکدار سکرین کی ٹیکنالوجی کے چار مرحلے ہیں۔ خم دار (Curved) ، مڑی ہوئی یا ٹیڑھی(Bent)، تہہ ہو جانے والی(Foldable) اور لپٹنے والی(Rollable)۔

(جاری ہے)

پہلی دو طرح کی سکرین تو بنائی جا چکی ہیں اور تیسری جلد منظر عام پر آ جائے گی۔

جبکہ چوتھی پر بھی کام ہو رہا ہے۔
ایل جی ڈسپلے بھی لچکدار اور شفاف سکرین پر تجربات کر رہا ہے۔ ایل جی اس کا پروٹو ٹائپ تو تیار کر چکا ہے مگر کثیر تعداد میں پیداوار کے لیے ابھی کچھ وقت لگے گا۔ شفاف سکرین کی یہ ٹیکنالوجی نئی نہیں۔ لگژری گاڑیوں میں اور ریفریجریٹر میں اسے استعمال کیا جا چکا ہے۔ ریفریجریٹر میں سکرین پر پروگرام دیکھتے ہوئے فریج کے اندر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اوپر تصویر میں جو جو ڈسپلے دکھایا گیا ہے وہ ایل جی کے 18 انچ شفاف ڈسپلے کا ہے جسے موڑا بھی جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-25

More Technology Articles