Samsung Galaxy S7 and S7 edge price

Samsung Galaxy S7 And S7 Edge Price

سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کی کی قیمتیں

فروری 21کو لانچ ہونے والے سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کے بارے میں چند نئی اطلاعات ملی ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7ایج کے بارے میں یہ اطلاع ،جو محض افواہ بھی ہو سکتی ہیں، ان ڈیوائسز کی قیمت سے متعلق ہیں۔سام سنگ کی دونوں فلیگ شپ ڈیوائسز کے بارے میں مختلف اندازے لگائے جا رہے تھے تاہم اب ان کی قیمت کے بارے میں معلوم ہوگیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی قیمت 700 یوروز اور گلیکسی ایس 7 ایج کی قیمت 800 یوروز ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ قیمتیں ایگزینوس چپ سیٹ ورژن کے لیے ہیں۔سام سنگ کی یہ ڈیوائسز مختلف مارکیٹس کے لحاظ سے ایگزینوس 8890 ایس او سی یا سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کی جائیں گی۔
ایک افواہ ایسی بھی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیوائسز صرف 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف کرائی جائیں گی۔ صارفین مائیکروایس ڈی کارڈ سے اسے بڑھا سکیں گے۔
اس سے پہلے کچھ افواہوں میں یہ بھی کہاگیا تھاکہ یہ ڈیوائسز امریکا اور یورپ میں 11 مارچ کو فروخت کےلیے پیش کی جائیں گی، جبکہ ان کے پری آرڈر 21 فروری کو ہی شروع ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-12

More Technology Articles