Samsung Galaxy S7 edge to have 3600mAh battery

Samsung Galaxy S7 Edge To Have 3600mAh Battery

سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج کی بیٹری 3600 ایم اے ایچ کی ہوگی

جیسے جیسے سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کے اجراء کی تاریخ یعنی 21 فروری نزدیک آ رہی ہے، ویسے ہی سام سنگ کی فلیگ شپ ڈیوائسز کے بارے میں سامنے آنے والی خبریں اور افواہیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔اب ہر روز کئی کئی خبریں اور افواہیں سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج کے بارے میں ہوتیں ہیں۔
اب ایف سی سی کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی بیٹری 3600 ایم اے ایچ کی ہوگی۔

یہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج پلس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری سے کافی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی سی کے ریکارڈ کے مطابق نئی ڈیوائس میں ایل ٹی ای، وائی فائی، بلوٹوتھ اور این ایف سی فیچرز بھی ہیں۔ سام سنگ کا پیش کیا گیا یہ ریکارڈ ساؤتھ کورین ورژن کے لیے ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 7 میں بھی یہی کنکٹیویٹی آپشنز ہیں تاہم ریکارڈ میں اس کی بیٹری کے متعلق معلومات شامل نہیں۔
انڈین کسٹم ڈیٹا بیس کے ریکارڈ سے سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں واٹرپروفنگ فیچرز کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ سام سنگ کے امریکا میں داخل کی ہوئی ٹریڈ مارک کی ایک درخواست سے ایسا لگتا ہے کہ سام گلیکسی ایس 7 میں Always On Display کا فیچر بھی ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-10

More Technology Articles