Samsung Galaxy S8 Revealed in ads

Samsung Galaxy S8 Revealed In Ads

سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

سام سنگ کے چاہنے والے سام سنگ کے ایمولڈ ڈسپلے کے اشتہارات دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ان اشتہارات کے آخر میں پراسرار فون ظاہر ہو رہے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ سام سنگ کے آنے والا فلیگ شپ گلیکسی ایس 8  ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے حوالے سے ٹیکنالوجی حلقوں میں حالیہ ہفتوں میں بہت زیادہ گفتگو ہوئی ہے۔ یہ  کمپنی کا نوٹ 7 کے بعد پہلا فلیگ شپ ہے۔
یہ ڈیوائس بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگرس 2017 میں لانچ کی جائے گی۔

کورین پروموشن سے لگتا ہے کہ اس ڈیوائس  میں ہائی سکرین ٹو باڈی ریشو اور 4K ڈسپلے استعمال کیا جائے گا۔ پروموشن سے یہ بھی لگتا ہے کہ ڈیوائس کا ڈسپلے شارپ ہوگا اور یہ کم توانائی خرچ کرے گی۔
سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے بارے میں توقع ہے کہ یہ 2 ڈسپلے سائز  یعنی 5 انچ اور 6 انچ میں متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بڑے ماڈل کا نام گلیکسی ایس 8 پلس ہوگا۔


ڈیوائس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک شامل ہے اور امید ہے کہ اس میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 935 چپ سیٹ اور 6 جی بی ریم ہوگی۔ کچھ افواہوں میں تو کہا گیا ہے کہ اس ڈیوائس میں 8 جی بی ریم  استعمال کی گئی  ہے۔پچھلے کچھ سالوں سے سام سنگ کچھ ممالک میں   گلیکسی ایس ڈیوائس کو اپنے بنائے ہوئے ایگزینوس پروسیسر کے ساتھ بھی متعارف کرا رہا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 8 آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ ڈسٹ پروف ڈیوائس 1.5 میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک بھی رہے تو اسے کچھ نہیں ہوگا۔
اس فون میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن  اینڈروئیڈ نوگٹ استعمال کیا جائے گا اور اس میں 3000 ایم اے ایچ کی ناقابل تبدیل Li-Ion بیٹری استعمال کی جائے گی۔
گلیکسی ایس 8 کا کیمرہ ویسا ہی ہوگا جیسا ہم نوٹ 7 میں دیکھ چکے ہیں۔ ڈیوائس کا مین کیمرہ فیز ڈیٹیکشن، آٹو فوکس، او آئی ایس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل ہو گا۔
اس فون کی پاکستان میں متوقع قیمت   ایک لاکھ روپے ہوگی۔ یہ فون مئی 2017 تک پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-14

More Technology Articles