Samsung lost global market share

Samsung Lost Global Market Share

ناقص موبائل ڈیزائن۔۔۔ سامسنگ کو مسلسل نقصان کا سامنا

جب سامسنگ کی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جون کے آخر میں ریلیز کی گی تھی تو یہ پشین گوئی کی گئی تھی کہ اس کو مارکیٹ شیئرزمیں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مالی معاملات کے سربراہ نے بعد میں کنفرم کردیا تھا کہ سامسنگ کو کچھ مشکلات کا سامنے کر نا پڑ رہا ہے۔آج کورین کمپنی کی جانب سے سالانہ رپورٹ ریلیز کی گی جس کے مطابق سامسنگ کو سال کی پہلی ششماہی میں مارکیٹ شئیرزکا نقصان دیکھنا پڑ رہا ہے۔


اس رپورٹ کے مطابق کمپنی کو کئی سال گلوبل مارکیٹ میں 1.9 فیصد شیئرزکا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال کے پہلے چھ ماہ میں سامسنگ نے 223.69 ملین موبائل ڈیوائسس ریٹیل کی ہیں۔کُل آمدنی میں سے کمپنی کے ہینڈ سیٹس کے بزنس سے صرف 19.5فیصد آمدنی حاصل ہوئی۔یعنی کہ صرف 6.11 بلین آمدنی حاصل ہوئی جو کہ استعمال کی گئی آمدنی سے بھی کم ہے۔


اس کی ایک بہت بڑی وجہ چین کے کم قیمت سمارٹ فونز ہیں جن کی وجہ سے کمپنی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔سامسنگ مستقبل میں اس نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے کام کر رہا ہے ۔جلد ہی سامسنگ کا گلیکسی نوٹ 4 بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے۔اور یقیناً سامسنگ کی ساری امید اپنے اس نئے ہینڈ سیٹ سے جڑی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-19

More Technology Articles