Samsung Smart Winters Offer

Samsung Smart Winters Offer

سامسنگ کی شاندار سمارٹ ونٹرز آفر

سام سنگ نے اپنے سرکردہ سمارٹ فونزبشمول گلیکسی نوٹ 3، گلیکسی S4، گلیکسی Ace 4 Duos اورگلیکسی Ace 4 Lite پر خصوصی قیمتوں کی پیش کش کرتے ہوئے ”سمارٹ ونٹر آفر 2014-2015 “ کا آغازکردیا ہے ۔ اس محدود وقت کی پیشکش کے ذریعے، ہرقسم کے فیچرزسے مزیں یہ سمارٹ فونز صارفین کیلئے ناقابل یقین حد تک خصوصی قیمتوں پردستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

سام سنگ پاکستان میں موبائل ڈویژن کے سربراہ فریداللہ جان نے کہا ہے کہ یہ پیشکش آبادی کے مختلف طبقات کو ارزاں قیمتوں پر معروف ٹیکنالوجیز اوراختراعات فراہم کرنے کے سام سنگ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اب سوشل نیٹ ورکنگ پر سرگرم اور آن لائن تفریح کے دلدادہ صارفین اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اس پرکشش موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سام سنگ کی بے مثال ٹیکنالوجیز غیر معمولی کارکردگی فراہم اور کامیابی کے ساتھ صارفین پراثرانداز ہوتے ہیں تاکہ وہ چوبیس گھنٹے موبائل انٹرنیٹ اور معلومات وتفریح کی دلچسپ اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ خودکومربوط رکھ سکیں ۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-19

More Technology Articles