Samsung will come through with several Tizen smartphones

Samsung Will Come Through With Several Tizen Smartphones

سام سنگ اس سال کے آخر تک کئی ٹائیزن سمارٹ فون متعارف کرائے گا

سام سنگ اپنے ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم کو بتدریج نت نئی ڈیوائسسز میں متعارف کر ارہا ہے۔ ٹائیزن او ایس کا استعمال سام سنگ کی طویل مدت پالیسی کا حصہ ہے۔طویل مدت میں سام سنگ کی تمام مصنوعات میں صرف ٹائیزن ہی انسٹال ہوگا ۔ کہا جا رہا ہے کہ لینکس کی بنیاد پر بنا ٹائیزن سمارٹ ہوم کی ڈیوائسسز کے لیے خاصا اہم ہوگا۔ ٹائیزن کے مخالف اینڈریوڈ کی چاہت میں ، اس میں ابھی کیڑے نکال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ بھی ہو اس سال کے آخر تک سام سنگ ٹائیزن او ایس کے حامل بہت سے سمارٹ فون متعارف کرا دے گا۔ یہ فون قیمت کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مختلف ہونگے۔
حال ہی میں یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ کمپنی زیڈ 3 ٹائیزن سمارٹ فون کو متعارف کرا سکتی ہے جس میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہو۔
سام سنگ کو یقین ہے کہ اس کا ہلکا پھلکا آپریٹنگ سسٹم ٹائیزن مارکیٹ میں اپنی مستحکم جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-30

More Technology Articles