Secret iPhone 7 hack to get a headphone jack

Secret IPhone 7 Hack To Get A Headphone Jack

آئی فون 7 میں ہیڈ فون جیک لگانے کا ”خفیہ طریقہ “

آئی فون 7 استعمال کرنے والے صارفین  فون میں ہیڈ فون نکالے جانے پر کافی برہم ہیں۔ اسی صورتحال پر یوٹیوب کے ایک صارف نے  مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے۔ آئی فون 7 رکھنے والے صارفین اس طریقے پر عمل  کرنے کی صورت میں ہر قسم کے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔

(جاری ہے)


یوٹیوب صارف ٹیک ریکس نے ویڈیو میں پہلے بڑے سنجیدہ انداز میں آئی فون 7 میں  ہیڈ فون جیک لگانے کا دعویٰ کیا مگر اس کے بعد فون میں ڈرل مشین سے سوراخ کر کے اسے ہیڈفون جیک قرار دے دیا۔

ٹیک ریکس کی ویڈیو اور اس کے سنجیدہ انداز کو نیچے  دیکھا جا سکتا ہے۔
آئی فون 7 کے صارفین  کو ہیڈفون جیک نہ ہونے کے بعد کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو لائٹنگ پورٹ ایڈاپٹر کے ساتھ متبادل ہیڈ فون  یا ائیر فون خریدنا پڑ رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-26

More Technology Articles