See in the dark (for a little bit) with night vision eyedrops

See In The Dark (for A Little Bit) With Night Vision Eyedrops

اندھیرے میں دیکھنے کے لیے حیرت انگیز دوائی

کیلیفورنیا کے بائیو ہیکرز سائنس فار ماسس کے چند نوجوانوں نے دنیا میں پہلی بار آنکھوں کو رات میں دیکھنے کے قابل بنانے کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک کیمیکل کلورین ای 6(Chlorin e6) یا Ce6کا استعمال کیا ۔ یہ کیمیکل گہرے پانی کی مچھلی سے کشید کیا گیا تھا، اس کیمیکل کو کبھی کبھار رات کے اندھے پن کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

اس کیمیکل کی مدد سے آدمی کچھ دیر کے لیے اندھیرے میں دیکھنے کے قابل ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمیکل کو انجکشن کے ذریعے چوہوں پر بھی استعمال کیا جا چکا ہے جبکہ مختلف قسم کے کینسر میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ سائنس فار ماسس کی ٹیم نے 50 مائیکرولیٹر کیمیکل مخصوص طریقے سے آنکھ کے اس مخصوص حصے میں ڈالا جو ریٹینا کو کیمیکل فراہم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے ایک شخص اندھیرے میں 50 میٹر تک بخوبی دیکھنے کے قابل ہوگیا۔

پہلے پہل اس نے 10 میٹر کے فاصلے پر اپنے ہاتھ جتنے اجسام کی تفصیل بتائی، اس کے بعد مختلف لکھائیوں کو پڑھنا شروع کردیا۔50 میٹر کی حد میں ایسے لوگوں کو بھی ڈھونڈ لیا جو درختوں کے ساتھ بے حس و حرکت کھڑے تھے۔
اس کیمیکل کا اثر ابھی زیادہ دیرپا نہیں۔ امید ہے مستقبل میں اسے اور بہتر انداز سے استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-30

More Technology Articles