Smart redesign makes Google Maps easier on the eyes

Smart Redesign Makes Google Maps Easier On The Eyes

گوگل نے گوگل میپ کو نئے ڈیزائن میں متعارف کرا دیا

گوگل نے پچھلے ماہ ہی ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ تصاویر اپ ڈیٹ کی تھی۔ اب گوگل نے گوگل میپ کے روڈ ویو کو پہلے سے بہتر بنا دیا ہے ۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ معلومات کو متوازن انداز میں پیش کرنا چاہتی ہے ۔ کمپنی نے میپس سے غیر ضروری چیزیں بھی ہٹا دی ہیں۔ کمپنی نے ایسے مقامات جہاں صارفین جانا پسند کریں کی ٹائپوگرافی بھی تبدیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل نے ایسے تمام مقامات جہاں صارفین کو وزٹ کرنا چاہیے کا رنگ اورنج کر دیا ہے، ان مقامات کو زوم کر کے ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔


گوگل کا کہنا ہے کہ وہ ایک الگورتھم کی مدد سے ایسے مقامات کا پتہ چلاتا ہے ، جہاں صارفین جانا پسند کریں گے۔گوگل نے رنگوں کا ایک چارٹ بھی متعارف کرایا ہے، جس میں شامل رنگوں کو یاد کر کے صارفین جگہوں کو پہنچان سکتےہیں۔

Smart redesign makes Google Maps easier on the eyes
تاریخ اشاعت: 2016-07-26

More Technology Articles