Solar Energy Solution Costs Rs 490 Per Month

Solar Energy Solution Costs Rs 490 Per Month

ٹیلی نار کے تعاون سے برائٹ لائٹ کا سولر انرجی سلوشن

برائٹ لائٹ نے ایزی پیسہ کے تعاون سے(تفصیلات اس صفحہ پر) بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نئی سکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت برائٹ لائٹ صارفین کو سولر پینل اور بجلی کے آلات دے گی اور بدلے میں اُن سے صرف ماہانہ کرایہ وصول کرے گی۔
برائٹ لائٹ نے اس حوالے سے تین مختلف پیکجیز متعارف کرائے ہیں۔


ایل4 پیکیج:2 لائٹیں، 1 چارجر
ایل9 پیکیج:1سیلنگ فین،3 لائٹیں، 2 چارجر، 1 ریڈیو
ایل16 پیکیج:1 سیلنگ فین، 3 لائٹیں، 2 چارجر،1 ریڈیو، 1 ٹی وی

ماہانہ کرایہ
ایل 4 پیکیج:پہلی بار 1490 روپے رجسٹریشن چارجز اور 490 روپے ماہانہ کرایہ
ایل 9 پیکیج:پہلی بار1990 روپے رجسٹریشن چارجز اور 790 روپے ماہانہ کرایہ
ایل 16 پیکیج:پہلی بار2590 روپے رجسٹریشن چارجز اور 1090 روپے ماہانہ کرایہ

برائٹ لائٹ کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی بدولت فراہم کیے گئے آلات دن میں براہ راست سورج کی روشنی سے چل سکتے ہین اور رات میں بیٹری پر۔

(جاری ہے)

اس سسٹم کی بیٹری رات کے وقت 8 گھنتے تک چل سکتی ہے۔
برائٹ لائٹ ابھی یہ سسٹم راولپنڈی اور جہلم میں فراہم کر رہا ہے۔ برائٹ لائٹ کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک مزید 20 شہروں میں بھی خدمات کا دائرہ کار پھیلا دیا جائے گا۔اس سسٹم کے حصول یا مزید معلومات کے لیے 051-111-222-257 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
.

تاریخ اشاعت: 2015-05-05

More Technology Articles