Sony confirms official PS4 Remote Play app for Windows and Mac

Sony Confirms Official PS4 Remote Play App For Windows And Mac

سونی ونڈوز اور میک کے لیے پلے سٹیشن 4 ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے

کچھ دن پہلے ہی ایک ڈویلپر نے بتایا تھا کہ وہ وہ پلے سٹیشن 4 کے لیے ایسی ایپلی کیشن بنا رہا ہے ، جس سے صارفین پلے سٹیشن کو ریموٹلی پی سی پر استعمال سکیں گے۔اُن ڈویلپر صاحب یا صاحبہ نے ، اپنی ایک سال سے زیادہ کی محنت، اس ایپلی کیشن کے لیے صارفین سے 10 ڈالر چارج کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیاتھا مگر برا ہو سونی کا جس نے اس کے خواب چکنا چور کر دئیے۔

(جاری ہے)


اب سونی کے شوہیی یوسیڈا نے ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ اُن کی کمپنی بھی پلے سٹیشن فور کے لیے آفیشل ریموٹ پلے ایپلی کیشن پر کام کر رہی ہے۔یہ ایپلی کیشن ونڈوز اور میک او ایس ایکس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے جاری کی جائے گی، تاہم اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-28

More Technology Articles