Sony Pikachu with octa core CPU 21MP camera

Sony Pikachu With Octa Core CPU  21MP Camera

سونی اوکٹاکور سی پی یو کے ساتھ نئی ڈیوائس سونی پکاچو پر کام کر رہا ہے

GFXBench سے پتا چلا ہے کہ سونی ایک نئے فون پر کام کر رہا ہے۔ اس فون کا نام ”سونی پکاچو“ ہے اور اندراج کے مطابق اس میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6757 ہیلیو پی 20 ایس او سی کے ساتھ اوکٹا کور 2.3 گیگا ہرٹز پروسیسر اور 5 انچ کی ایچ ڈی ڈسپلےسکرین ہے۔

(جاری ہے)


سونی پکاچو کی ریم 3 جی بی ہے جبکہ انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہوگی ۔ اس ڈیوائس کا کیمرہ سیٹ اپ کافی زبردست ہے۔ پکاچو کا رئیر کیمرہ 21 میگا پکسل کا ہو گا جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔اس ڈیوائس میں سونی نے اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ نوگٹ 7.0 انسٹال کیا ہے۔
اس فون کو موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Sony Pikachu with octa core CPU  21MP camera
تاریخ اشاعت: 2017-02-14

More Technology Articles