Spending way too much time on your smartphone

Spending Way Too Much Time On Your Smartphone

کیا آپ بہت زیادہ وقت اپنے سمارٹ فون کے ساتھ گزارتے ہیں؟

اگر آپ بھی اپنا زیادہ وقت اپنے سمارٹ فون کے ساتھ گزارتے ہیں، تو خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔جی ہاں زیادہ وقت سمارٹ فون کے ساتھ گزارنے سے ریڑھ کی ہڈی پر غیر ضروری زور پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو تقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)


اور اگر آپ اپنا سمارٹ فون 60 ڈگری کے اینگل کی پوزیشن پر رکھ کر استعمال کر رہے ہیں تو یہ ایسا ہے جیسے آپ نے اپنی گردن پر 60 پونڈ کے برابر کا وزن اٹھا رکھا ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی کو بہت برے طریقے سے متاثر کرتا ہے جس کے بعد آپ کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے
اس لیے کوشش کیجیے کہ اپنے سمارٹ فون کو استعمال کرتے وقت جتنا ممکن ہو اوپر یا اپنے سامنے رکھ کر استعمال کریں تاکہ گردن کو کم سے کم جھکانا پڑے اور ریڑھ کی ہڈی کم سے کم متاثر ہو۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-22

More Technology Articles