Telegram Desktop reaches version 1

Telegram Desktop Reaches Version 1

ٹیلیگرام ڈیسک ٹاپ پر ورژن 1.0 پر پہنچ گیا

ٹیلیگرام نے اپنی یونیورسل ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کا اپ ڈیٹڈ ورژن ٹیلی گرام ڈیسک ٹاپ1.0 جاری کیا ہے۔یہ نئے انٹرفیس کے ساتھ ٹیلی گرام کی پہلی stable ایپلی کیشن ہے۔اس کے تینوں ورژن اب میٹریل ڈیزائن کے حامل ہیں۔
یہ ایپ تھیم کو بھی سپورٹ کرتی ہے، جس کے لیے صارفین Telegram Theme Channelپر سائن اپ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی فنکشنلٹی باقی تمام ایپس کی ہی طرح ہے، جس میں میسیجز کو syncکرنا، سٹیکر، جف، بوٹس اور دوسری بہت سی چیزوں کی سپورٹ بھی اس میں شامل ہے۔

(جاری ہے)


اگر صارفین موبائل فون کی سکرین پر کسی کو میسج بھیجنے کے لیے ٹائپ شروع کریں تو اسے ڈیسک ورژن میں جاکر اسے Send کر سکتےہیں ، کیونکہہ ایپ تمام ورژنز کا ٹائپ کیا ہوا ڈیٹا بھی sync کر سکتی ہے۔
ٹیلیگرام نے میک کے لیے ایک ایپ بنائی ہوئی ہے جو میک ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ اس میں میک او ایس یوزر انٹرفیس ہے تاہم ٹیلیگرام کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ ایپ میک کے لیے بھی ہے۔لگتا ہے کہ اب میک کے لیے دو ایپلی کیشنز ہیں، جن میں الگ الگ تھیم ڈیزائنز ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-13

More Technology Articles