Telenor Announces 2015 Edition of its Summer Internship Program

Telenor Announces 2015 Edition Of Its Summer Internship Program

ٹیلی نار انٹرن شپ پروگرام 2015

پچھلے سالوں کی طرح ٹیلی نار اس سال بھی انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہا ہے۔اس پروگرام میں شمولیت سے ذہین طلبہ نہ صرف قیمتی تجربہ بلکہ تنخواہ بھی پائیں گے۔ انٹرن شپ پانے والے کسٹمر ریلیشن ، کارپوریٹ کمیونی کیشن اینڈ ریسپانسیبلیلٹی، فنانشل آپریشنز، فنانشل سروسز، ہیومن ریسوریسز، مارکیٹنگ، نیٹ ورکنگ انجینئرنگ، پراڈکٹ اینڈ سروسز، سافٹ وئیر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی آپریشنز کے شعبوں میں اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)


یہ انٹرن شپ 8 ہفتوں یعنی 2 ماہ کے لیے ہوگی، جس کے لیے انٹرنیز کو تنخواہ بھی دی جائے گا۔ انٹرن شپ میں صرف وہ طلبہ حصہ لے سکتے ہیں جو اس وقت گریجوایٹ یا پوسٹ گرایجویٹ کر رہے ہیں یا پاس کر چکے ہیں۔
انٹرن شپ پروگرام پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے لیےہے ، خواہش مند امیدوار 12 اپریل تک اس ربط پر کلک کر کےاپنا پروفائل بنا کر انٹرن شپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-02

More Technology Articles