TELENOR ANNOUNCES 50 percent DISCOUNT ON SMART 3G PHONES

TELENOR ANNOUNCES 50 Percent DISCOUNT ON SMART 3G PHONES

ٹیلی نار 50 فیصد ڈسکاؤنٹ آفر

ٹیلی نار نے نئی 50 فیصد ڈسکاؤنٹ آفر کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر کےتحت ٹیلی نار ایک 3 جی سمارٹ فون خریدنے پر دوسرے پر 50 فیصد رعایت دے گا۔ یعنی دو ایک ہی ماڈل کے سمارٹ فونز خرید نے کا مطلب کل قیمت پر 25فیصد رعایت۔ ٹیلی نار یہ رعایت صرف اپنے برانڈڈ سمارٹ فونز پر دے گا، دوسری کمپنیوں کے سمارٹ فونز اس آفر میں شامل نہیں۔
یہ رعایتی پیش کش درج ذیل ڈیوائسز کےلیے ہے۔

(جاری ہے)


• ٹیلی نار ایزی 3 جی، قیمت 2590روپے
• ٹیلی نار لائٹ 3 جی، قیمت 3600 روپے
• ٹیلی نار سمارٹ منی، قیمت 4490 روپے
• ٹیلی نار سمارٹ 3 جی ، قیمت 5990 رپے
• ٹیلی نار سمارٹ پرو، قیمت 6490روپے

ان سمارٹ فونز کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات جاننے کےلیے یہاں کلک کریں.
ٹیلی نار صارفین ان تمام سمارٹ فونز کو ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سنٹر، ٹیلی نار فرنچائز،ایزی پیسہ شاپس اور ریٹیلرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-05

More Technology Articles