Telenor is the fastest growing 3g Network in Pakistan
پاکستان میں تھری جی نیٹ ورکس میں ٹیلی نار سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک
سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اپنے عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسروس رول آؤٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان نے لودھراں، خانیوال، مالاکنڈ، رحیم یار خان، مری اور نتھیاگلی میں 3Gسروسز کا آغاز کردیا ہے جبکہ اکتوبر کے اختتام تک لوئردیر، مانسہرہ، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی اور بھکّر میں بھی 3Gسروس متعارف کرادی جائے گی۔
ان شہروں میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین دو ہفتوں تک مفت 3Gٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جائے گی۔3Gکی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ 50MBتک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکیں گے جبکہ 2Gڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں 13لاکھ 3Gاستعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان ملک کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا 3Gنیٹ ورک ہے۔
ملک میں 3Gکو فروغ دینے کی غرض سے ہم نہ صرف شہروں کے اندر 3Gسائیٹس کا اضافہ کر رہے ہیں بلکہ مسلسل نئے شہروں میں بھی 3Gسروس متعارف کر ا رہے ۔ٹیلی نار پاکستان سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انٹر نیٹ صرف کچھ لوگوں تک محدود ہونے کے بجائے زیا دہ سے زیادہ لوگوں کو میسر ہونا چاہئے۔ اس ماہ کے اختتام تک 3Gسروسز کو 45شہروں میں متعارف کروانا ہمارے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کو فروغ دیتے ہوئے ہم ملک میں انٹرنیٹ کے معاشی و معاشرتی کردار کو تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں جس کی بدولت لوگ انٹرنیٹ سے مزید مستفید ہوسکیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان اسمارٹ فون، ٹیب لیٹس اور ڈیٹا پر مبنی موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنی عمدہ 3Gسروس فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ان سروسز میں ہائی کوالٹی کی ویڈیو اور آڈیواسٹریمنگ اور ہائی ڈفینشن گیمز شامل ہیں۔ مزید بر آں جولائی 2014میں متعارف کرائے جانے والے ٹیلی نار ایپ اسٹور کے ذریعے صارفین کو گیم لوفٹ، ای اے گیمز ، ڈزنی وغیرہ کے 90فیصد سے زائد گیمز مفت دستیاب ہیں۔ٹیلی ناپر ایپ اسٹور پر فورٹومو کی ڈائریکٹ آپریٹر بلنگ کی سروس بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون بیلنس کے ذریعے خریداری کرسکتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry