the NSA will no longer keep bulk records of telephone calls

The NSA Will No Longer Keep Bulk Records Of Telephone Calls

این ایس اے اب امریکیوں کے فون کا ڈیٹا جمع نہیں کر سکے گی

29 نومبر 2015 وہ آخری دن ہے، جب تک این ایس اے کو امربکیوں کی فون کال کا ڈیٹا جمع کرنے کا اختیار ہے۔اس کے بعد وہ امریکیوں کی فون کال کا ڈیٹا یا میٹا ڈیٹا ، جیسے فون نمبر اور کال کی طوالت وغیرہ کی معلومات جمع نہیں کر سکے گی۔امریکی کیرئیر جیسے ویریزن، اے ٹی اینڈ ٹی ، ٹی موبائل اور سپرنٹ وغیرہ اب صرف اس صورت میں این ایس اے کو صارفین کا ڈیٹا دیں گے، جب ان کے پاس کسی صارف یا مخصوص گروپ کا ڈیٹا حاصل کرنے کا عدالتی حکم نامہ ہوگا۔

عدالت ہر کیس کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے الگ حکم نامہ جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حکومت اس بات کا بھی ریکارڈ رکھے گی کہ اس نے کب کب اور کس کس صارف کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔این ایس اے اس وقت اس بات کی اجازت چاہتا ہے کہ جو ڈیٹا وہ جمع کر چکا ہے اسے 29 فروری 2016 تک اپنے پاس محفوظ رکھے، تاکہ اس کے نئے منصوبے چلتے رہیں۔
یو ایس اے فریڈم ایکٹ پر 6 ماہ پہلے دستخط ہوئے تھے اور اس قانون کے تحت این ایس اے کو عوام کی کال کا ڈیٹا جمع کرنے سے روک دیا گیا تھا۔30 ماہ پہلے ایڈورڈ سنوڈن نے این ایس اے کے خفیہ پروگرام کو پبلک کر کے تہلکہ مچا دیا تھا ، جس کی وجہ سے این ایس اے کو اپنے قانونی اختیارات سے ہاتھ دھونے پڑے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-29

More Technology Articles