Thousands of images from NASA Apollo missions make it to Flickr

Thousands Of Images From NASA Apollo Missions Make It To Flickr

ناسا نے چاند کے سفر کی آٹھ ہزار چارسو تصاویر جاری کر دیں

پچھلے چند مہینوں میں ناسا نے لوگوں کو پلوٹو کی ہزاروں تصاویر دکھائی اور مستقبل میں مزید ہزاروں دکھائے گا۔ تاہم زمین کےانتہائی قریب ترین ہمسائے چاند کی پرانی تصاویر کو ہائی ریزولوشن میں جاری کیا ہے۔ ناسا نے فلکر پر چاند کے مشن پراجیکٹ اپالو کے حوالے سے 8400 ہائی ریزولوشن تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔یہ تصاویر اپالو کے خلابازوں نے اپنے سفر کے دوران لیں۔

2004 میں جانسن سپیس سنٹر نے اصل اپالو ہیسل بلیڈ کیمرا فلم میگزین سے ان تصاویر کو دوبارہ سکین کرنا شروع کیا۔

(جاری ہے)

TIFF(بغیر کمپریس کی ہوئی ہائی ریزولوشن) تصاویر کو نئی ڈی وی ڈی پر محفوظ کیا گیا۔ہائی ریزولوشن کے لیے تصاویر کے سائز کو 1000 ڈی پی آئی رکھا گیا۔ اس کے علاوہ تصاویر میں رنگوں اور برائٹ نیس کو بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کا وال پیپر پرانا ہوگیا ہے تو آپ ان میں سے بہت سی تصاویرڈاؤن لوڈ کر کے وال پیپر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
فلکر پر تصاویر دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں.
ناسا کا اپالو آرکائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-10-06

More Technology Articles