Twitter adds night mode to its iOS app

Twitter Adds Night Mode To Its IOS App

ٹوئٹر نے آئی او ایس ایپ میں بھی نائٹ موڈ شامل کر دیا

اینڈروئیڈ الفا ایپلی کیشن میں نائٹ موڈ ٹسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر نے پچھلے ماہ اسے باقاعدہ اینڈروئیڈ ایپ میں شامل کر دیا تھا۔اس آپشن کو فعال کرنے سے سفید بیک گراؤنڈ اور سیاہ حروف کی سکرین کو سیاہ بیک گراؤنڈ اور سفید حروف میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔نائٹ موڈ سے رات کے اوقات میں سکرین کو پڑھنے میں کافی آسانی ہوتی ہے۔

اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے سے سکرین پھر سے سفید بیک گراؤنڈ اور سیاہ حروف میں نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر نے نائٹ موڈ فیچر کو اب آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کر دیا ہے۔ٹوئٹر نے ایک اور فیچر کوالٹی فلٹر کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ڈپلیکیٹ ٹوئٹس اور تنگ کرنے والا آٹو میٹڈ کانٹنٹ نہیں دیکھ سکیں گے۔
نائٹ موڈ کو ایکٹیو کرنے کے لیے پیج کے نیچے موجود Meٹیب پر کلک کریں۔گیئر(سیٹنگ) آئیکون پر کلک کریں اور نائٹ موڈ ٹیب کو ٹرن آن کر لیں۔اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے یہی عمل دوہرائیں اور نائٹ موڈ ٹیب کو ٹرن آف کر دیں۔
ٹوئٹر ایپ کی یہ اپ ڈیٹ بہت سی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری ہو چکی ہیں جبکہ چند دنوں تک یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-22

More Technology Articles