Twitter is really serious about video now

Twitter Is Really Serious About Video Now

ٹوئیٹر نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی

ٹوئیٹر نے ٹوئیٹس میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔ ویڈیوز میں ویڈیو لوڈ ہونے سے پہلے اشتہارات بھی نظر آئیں گے۔
ٹوئیٹ میں ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے Add media پرکلک کریں اورتصاویر کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی اپ لوڈ کر لیں۔ ٹوئیٹر کا کہنا ہے کہ جلد ہی وہ GIFفائنڈر اور جنریٹر بھی متعارف کرائے گا۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر کے اکثر فیچر پہلے موبائل ایپلی کیشن پر آتے ہیں، اس کے بعد ویب پر متعارف کرائے جاتے ہیں۔

اس بار الٹ ہوا ہے۔ ویڈیو اپ لوڈ کا فیچر ویب پر پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹوئیٹر پر 512 ایم بی تک کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، اگر ویڈیو 30 سیکنڈ سے زیادہ ہوگی تو وہ ٹریمنگ یوزر انٹرفیس میں اوپن ہوگی۔
ٹوئیٹر پبلیشر پروگرام کے تحت چند بڑے اداروں کو ویڈیو سے حاصل ہونے والی آمدن کا 70 فیصد بھی دے گا۔ یوٹیوب اور فیس بک میں یہ شرح 55 فیصد ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-10

More Technology Articles