Twitter is working on a keyword tool to combat harassment

Twitter Is Working On A Keyword Tool To Combat Harassment

ٹوئٹر نئے کی ورڈ ٹول پر کام کر رہا ہے

ٹوئٹرصارفین کی بڑی مشکلات میں سے ایک ہراساں کیا جانا ہے۔ ٹوئٹر کے بہت سے اہم صارفین ہراساں کیے جانے والے ٹوئٹس کی وجہ سے پلیٹ فارم چھوڑ چکے ہیں۔ ٹوئٹر کی نظر سے بھی یہ مسئلہ اوجھل نہیں۔ ٹوئٹر کافی عرصے سے اس مسئلے کے حل کے لیے کام کررہا ہے۔ ٹوئٹر ایک keyword فلٹرنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے۔اس سسٹم سے صارفین مخصوص الفاظ اور جملوں والے ٹوئٹس نظروں سے اوجھل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


بلوم برگ کے مطابق ٹوئٹر ایک سال سے اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین نامناسب ، نفرت آمیز، گالم گلوچ پر مبنی ٹوئٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے مگر اس کے لیے شرط ہے کہ انہوں نے ان کی ورڈ کو فلٹر کیا ہوا ہو۔
انسٹاگرام نے بھی ایک ماہ پہلے اسی طرح کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ جس سے صارفین فوٹو اور ویڈیو کے کمنٹس مخصوص الفاظ کو فلٹر کرکے استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-27

More Technology Articles