Twitter noob Snowden gets hammered with 47GB of notification emails

Twitter Noob Snowden Gets Hammered With 47GB Of Notification Emails

ایڈورڈ سنوڈن ٹوئیٹر پر

ابھی چند دن پہلے ہی ایڈورڈ سنوڈن نے ٹوئیٹر میں شمولیت اختیار کی ہے۔سوچیں جب امریکا کو مطلوب ترین افراد میں سے ایک نے ٹوئیٹ کی تو کیا ہوا گا؟ اصل میں ہونا تو کچھ نہیں تھا لیکن ہوا یہ کہ ایڈورڈ سنوڈن ٹوئیٹر کے نوٹیفیکیشن ڈس ایپل کرنا بھول گیا، اس کے ایک ٹوئیٹ کے بعد اس کے ٹؤئیٹس، فالورز، رپلائی، فیورٹ، ڈی ایم اور ری ٹوئیٹ کے اتنے ای میل نوٹیفیکیشن گئے کہ اس کی ای میلز کا سائز 47 جی بی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس وقت ایڈورڈ سنوڈن کےفالورز کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار ہے، جس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ اس کے پہلےٹوئیٹ کو 1 لاکھ 10 ہزار بار فیورٹ کیا گیا اور 1لاکھ 20 ہزار بار ری ٹوئیٹ کیا گیا۔ امید ہے سنوڈن کا فون سائیلنٹ پر ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-03

More Technology Articles