Twitter testing night mode on its Android alpha app

Twitter Testing Night Mode On Its Android Alpha App

ٹوئٹر اپنی اینڈروئیڈ الفا ایپ میں نائٹ موڈ ٹسٹ کر رہا ہے

ایسے افراد، جن کو اندھیرے میں ٹوئٹ لکھتے ہوئے، پڑھتے ہوئے یا بھیجتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے، کے لیے ٹوئٹر کی نئی اینڈروئیڈ الفا ایپلی کیشن میں نائٹ موڈ ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔اس ایپلی کیشن سے صارفین اندھیرے میں بھی آرام سے نیوی گیٹ کر سکیں گے۔ نائٹ موڈ میں سکرین کا رنگ گہرا نیلا اور الفاظ کا رنگ سفید ہو جائے گا جبکہ نارمل موڈ میں بیک گراؤنڈ سفید اور الفاظ گہرے رنگوں میں ہوتا ہے۔


اینڈروئیڈ کے اینڈروئیڈ این ڈویلپر پریویو 3 سے اگرچہ ڈارک موڈ ختم کر دیا گیا ہے تاہم ڈویلپر ابھی تک اپنی ایپس میں صارفین کے مقام اور وقت کے مطابق خود بخود نائٹ موڈ میں منتقل ہونے کا فیچر شامل کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر کی جس اینڈروئیڈ ایپ میں نائٹ موڈ شامل کیا گیا ہے، اس ایپ کو بھی دوبارہ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ٹائم لائن، مومنٹس، میسیجز اور نوٹیفیکیشن کی ٹیبز شامل کی گئی ہیں۔

ایپلی کیشن میں کچھ صارفین کے پاس مینو ظاہر کے لیےہیمبرگر کا نشان آتا ہے تو کچھ کے پاس تین نقطوں کا نشان ظاہر ہو رہا ہے۔ یہ A/B ٹسٹنگ کی وجہ سے ہے، یعنی ٹوئٹر 2ایپلی کیشن ٹسٹ کر رہا ہے، صارفین جس ایپ کو ترجیح دیں گے ٹوئٹر اسے ہی متعارف کرائے گا۔ ٹسٹ کی جانے والی ایپلی کیشن میں نئے ٹوئٹ لکھنے کے لیے فلوٹنگ ایکشن بٹن بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
ٹوئٹر فار اینڈروئیڈ کے الفا ورژن میں نائٹ موڈ فیچر کو صارفین خود سے ختم نہیں کر سکتے۔ یہ فیچر رات ہوتے ہی شروع ہوتا ہےا ور صبح تک کام کرتا رہتا ہے۔اس ایپلی کیشن کے فائنل ورژن میں ٹوئٹر صارفین کو اس فیچر پر زیادہ کنٹرول دےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-24

More Technology Articles