Twitter updates privacy policy for non US accounts

Twitter Updates Privacy Policy For Non US Accounts

ٹوئیٹر نے غیر امریکی صارفین کے لیے پرائیویسی پالیسی تبدیل کر لی

ٹوئیٹر نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ غیر امریکی صارفین کے لیے اپنی پرائیویسی پالیسی اور خدمات کی شرائط(ٹرمز آف سروس) تبدیل کر رہاہے۔نئی پالیسی کا اطلاق 18 مئی سے ہوگا۔
اس پالیسی کے تحت غیر امریکی صارفین کے اکاؤنٹس ڈبلن میں واقع ٹوئیٹر انٹرنیشنل کمپنی کے تحت آپریٹ ہونگے اور ان پر آئر لینڈ کے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن قوانین لاگو ہونگے ۔

آئر لینڈ کے قوانین یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن ڈائریکٹو کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔
یورپی یونین ابھی تک ان ڈائریکٹو کو اپ ڈیٹ کر رہاہے۔ایک مجوزہ قانون کے تحت صارفین اپنا ذاتی ڈیٹا شیئر کرنے سے پہلے اپنی مرضی بتائیں گے۔یہ حق خودفراموشی کو وسیع کرنے کی طرف قدم بھی ہے،جس کے لیے آخری ووٹ اس سال کسی بھی وقت آنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے گوگل کو بھی حق خود فراموشی کے قوانین کی پاسداری کرنے کا کہا تھا مگر گوگل نے ڈاٹ کام ڈومین پر ان کا اطلاق نہیں کیا (تفصیلات اس صفحے پر)
امریکی صارفین کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بددستور سان فرانسسکو، کیلفورنیا میں ٹوئیٹر انکارپوریشن کے تحت امریکی قوانین کےمطابق ہی آپریٹ ہونگے۔


خدمات کی شرائط
اور پرائیویسی پالیسی کا اطلا ق ڈیجٹس اور پیری سکوپ پر بھی ہوگا۔
غیر امریکی ٹوئیٹر صارفین کل صارفین کا 77 فیصد ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-20

More Technology Articles