Twitter wants to know your birthday

Twitter Wants To Know Your Birthday

سالگرہ کی مبارک باد، اب ٹوئیٹر کی طرف سے بھی

کیا آپ کی سالگرہ نزدیک آ رہی ہے؟ ٹوئیٹر بھی چاہتا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر آپ کو مبارکباد دے۔ اس کے لیے ٹوئیٹر کو آپ کی تاریخ پیدائش کی ضرورت ہوگی۔
ٹوئیٹر نے اب صارفین کے پروفائل پر تاریخ پیدائش کی آپشن بھی مہیا کر دی ہے۔سالگرہ کے دن صارفین کا پروفائل بھی تھوڑا ہٹ کر نظر آئے گا۔
ٹوئیٹر کے ویب ورژن پر صارفین کے صفحے پر غبارے اڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی آپ کسی ایسے صارفین کے صفحےکو وزٹ کریں گے، جن کی سالگرہ ہو تو آپ کو نیچے سے اوپر کی جانب جاتے ہوئے غبارے دکھائی دیں گے۔ پیج کو ری فریش کرنے پر پھر ایسا ہی نظر آئے گا۔
ٹوئیٹر پر اپنی سالگرہ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے Edit Profile پر جائیں جہاں آپ کو سالگرہ کا نیا آپشن نظر آئے گا۔ اس میں ڈراپ ڈاؤن مینو نے سالگرہ کا دن سلیکٹ کرلیں، نیز یہ بھی منتخب کر لیں کہ سالگرہ آپ کے پروفائل پر نظر آئے بھی یا نہیں، اگر نظر آئے تو کس کو ، عوام کو یا فالوورز کو۔
سالگرہ کے دن کی مناسبت سے ٹوئیٹر آپ کو دوسرا متعلقہ مواد بھی دکھائے گا۔ اس مواد میں متعلقہ اشتہارات سرفہرست ہونگے۔

Twitter wants to know your birthday
تاریخ اشاعت: 2015-07-07

More Technology Articles