Uber Launched in Karachi

Uber Launched In Karachi

اوبر نے کراچی میں بھی اپنی سروس کا آغاز کر دیا

لاہور میں اپنی سروس لانچ کرنے کے تقریباً 6 ماہ بعد اوبر نے کراچی میں بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی طور پر یہ سروس کلفٹن، جمشید ٹاؤن، صدر ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، ملیر ٹاؤن اور کورنگی میں شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں سروس پہلے ہفتے میں بالکل مفت ہوگی۔

یعنی صارفین 28 اگست تک 300 روپے تک کی سروس 5 بار مفت استعمال کر سکیں گے۔سروس کو استعمال کرنے کے لیے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈکریں، خود کو رجسٹر کریں ، پھر پرومو کوڈ میں KarachiFREE’ لکھ کر اپنا پک اپ پوائنٹ بتائیں اور اوبر کے لیے ریکوئسٹ کر دیں۔

(جاری ہے)



اوبر گو کے کرائے
کم سے کم کرایہ:150روپے
فی کلومیٹر کرایہ:9.38 روپے
فی منٹ کرایہ : 2 روپے

مشہور روٹس کے اوسط کرایے
ایٹریٹم سے برنس روڈ: 150روپے
آئی بی اے سٹی کیمپس سے نیشنل سٹیڈیم:180روپے
حیدری مارکیٹ سے بہادرآباد:220روپے
آغا خان ہسپتال سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ:220روپے
پی اے ایف میوزیم سے بار بی کیو ٹونائٹ:300روپے

ادائیگی
صارفین اوبر کے لیے کیش اور کارڈ سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ایک سے زیادہ صارفین کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرتے ہوئے کرایہ بانٹ بھی سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-26

More Technology Articles