Verizon Nears Deal to Acquire Yahoo

Verizon Nears Deal To Acquire Yahoo

ویریزن جلد ہی یاہو کو خریدنے والا ہے

کافی عرصے سے ویریزن کمیونی کیشن انکارپوریشن کے یاہو انکارپوریشن خریدنے کی خبریں آ رہی تھیں۔ چند دنوں تک اس ڈیل کی تفصیلات بھی سامنے آ جائیں گی۔فی الوقت ویریزن اور یاہو کے بیچ قیمت کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ویریزن یاہو کے انٹرنیٹ بزنس اور رئیل اسٹیٹ کو 5ارب ڈالر میں خریدنا چاہتا ہے۔اس ڈیل میں یاہو کے پیٹنٹ شامل نہیں ہیں۔
ویریزن یاہو کے انٹرنیٹ بزنس کو اے او ایل میں ضم کر دے گا۔ ویریزن نے پچھلے سال اے او ایل کو 4.4ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-22

More Technology Articles