Vote for Pakistani Team in NASA Space Apps 2015 Challenge

Vote For Pakistani Team In NASA Space Apps 2015 Challenge

ناسا سپیس ایپس چیلنج میں پاکستانی ٹیم کو ووٹ دیں

ہر سال ناسا کے انکوبیٹر انوویٹر پروگرام(Incubator Innovator Program) کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں دنیا بھر کے لوگوں سے خلائی مقاصد کے لیے ایپلی کیشن ڈیزائن کرنے کو کہا جاتا ہے۔اس سال اس پروگرام میں 133 ممالک کے افراد نے 949 پروجیکٹس پیش کیے۔پاکستان میں اس پروگرام کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں ہوا۔ پوری دنیا کے 949 پراجیکٹس میں سے دو پراجیکٹس پاکستان سے منتخب کیے گئے۔

پراجیکٹ ایم-گلو(M-GLOVE) اور پروجیکٹ آر آر سی(RRC)۔
آر آر سی کو پنجاب یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر کرنے والے نوید احسن اور فاسٹ این یو کے ذکی شاہین نے بنایا ہے۔ آر آر سی (ReMoReboCon) ایپلی کیشن خلا میں خلابازوں کے لیے روبوٹک بازو کنٹرول کرنے سے متعلق ہے۔
اگر پاکستانی ٹیم لوگوں کے ووٹ سے جیت جاتی ہے تو اُن کا پروجیکٹ ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ پہلے نمبر کا پروجیکٹ اب تک ان سے تقریباً 1100 ووٹ آگے ہے۔اتنے ممالک اور اتنے اتنے سارے پراجیکٹس میں پاکستانی ٹیم کا یہاں تک پہنچنا بذات خود اعزاز ہے۔ اپنی ٹیم کو مزید آگے لے جانے کے لیے آپ بھی ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ آر سی سی کو ووٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ووٹنگ ختم ہونے میں ابھی دو دن باقی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-05

More Technology Articles