Want notifications on your wrist

Want Notifications On Your Wrist

سمارٹ واچ کے بعد اب فیشنل ایبل سمارٹ واچ بینڈ

اپنے محدود استعمال کی وجہ سے سمارٹ واچ وہ شہرت حاصل نہیں کر سکی جو کہ اسے کرنی چاہیے تھی۔اس کی کچھ وجہ سمارٹ واچ کی کم معیاد بیٹری ،اس کا ڈئزائن بھی ہے۔ابھی بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ اپنی کلائی پر نوٹیفیکیشن دیکھنا پسند کرتے ہیں،فیشن ڈئزائنر Michael Bastian کے تعاون سے ایچ پی بھی فیشن ایبل سمارٹ واچ پر کام کر رہی ہے۔
elemoon ایک نئی پروڈکٹ ہے اور اس کا آغاز بھی کافی اچھا ہوا ہے۔

یہ ایک سمارٹ بریسلیٹ ہے جس کے اوپر مختلف رنگوں کی ایل ای ڈی گرڈ لگی ہوئی ہے۔یہ بلیو ٹوتھ کے مدد سے سمارٹ فون کے ساتھ ربط قائم کرتی ہے اور اس کے تین خاص فنگشن ہیں۔یہ اس کی ایل سی ڈی سکرین کے اوپر کسٹم آئکون بنا کر نوٹیفیکیشن ظاہر کرتی ہے۔اس کی مدد سے آپ اپنا فون ڈھونڈ سکتے ہیں، اس کو رگڑنے سے فون کی رنگ ٹون بجنا شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ آپ کے آؤٹ فٹ کے ساتھ رنگ ملانے کی کوشش بھی کر سکتی ہے،اس کے لیے آپ کو اپنے فون سے اپنے کپڑوں کی تصویر لینا ہوگی۔

یہ بریسلیٹ دو ماڈلز میں دستیاب ہوگی۔ان دونوں کے ڈئزائن میں کچھ خاص فرق نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ ایک گولڈ پلیٹڈ ہوگا جبکہ دوسرا سلور کا ہوگا۔آپ اس کے لیے Kickstarter پر ا یڈوانس آرڈر بھی دے سکتے ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ فروری 2015 میں اس کی شپمنٹ شروع کر دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-19

More Technology Articles