Warid introduces Panic Alert service for Emergency Situations

Warid Introduces Panic Alert Service For Emergency Situations

وارد کی جانب سے تمام صارفین کے ایمرجنسی الرٹ سروس

وارد ٹیلی کام نے صارفین کے لیے ہنگامی الرٹ سروس شروع کی ہے۔اس سروس کی بدولت ایک شارٹ کوڈ ڈائل کر کے گھروالوں یا دوستوں کو اپنی لوکیشن اور نقشے پر اس مقام کا لنک بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ نے گھروالوں یا دوستوں کو ہنگامی لسٹ میں شامل نہیں کیا تو پانچ سابقہ ڈائل نمبر پر ہنگامی پیغام چلا جائے گا۔

سہولت حاصل کرنے کا طریقہ
اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیےایس ایم ایس میں SUB لکھ کر 6667 پر بھیج دیں یا موبائل سے 6669 ڈائل کر کے کال ملنے پر 1 کا بٹن دبا دیں۔



اس سہولت کو ختم کرنے کا طریقہ
سہولت ایکٹیویٹ کرنے کے بعد اسے ختم کرنا ہو تو ایس ایم ایس میں UNSUB لکھ کر 6667 پر بھیج دیں یا پھر موبائل سے 6669 ڈائل کر کے کال ملنے پر 4 کا بٹن دبا دیں۔

(جاری ہے)



قیمت
پری پیڈاور گلو صارفین کے لیے اس سہولت کے چارجز30 پیسے(0.30 روپے) علاوہ ٹیکس روزانہ ہیں۔کال کے ذریعے سہولت حاصل کرنے کے چارجز30 پیسے(0.30 روپے) علاوہ ٹیکس فی منٹ ہے۔


وارد کے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے اس سہولت کے چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس ماہانہ ہیں۔کال کے ذریعے سہولت حاصل کرنے کے چارجز30 پیسے(0.30 روپے) علاوہ ٹیکس فی منٹ ہے۔

ہنگامی کال کرنے کا طریقہ
ہنگامی صورت حال میں موبائل سے بس*666# ڈائل کر دیں۔6667 پر کال کر کے بھی ہنگامی کال دی جا سکتی ہے۔

طبی امداد کے لیے ہنگامی کال
اگر ہنگامی صورتحال طبی نوعیت کی ہے تو ہنگامی کال دینے کے لیے *666*1#ڈائل کریں یا 6668 پر کال کریں۔

ہنگامی الرٹ سروس کی مکمل تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-02

More Technology Articles