Warid Launches SponsorMe Call Service

Warid Launches SponsorMe Call Service

وارد سپانسر می(SponsorMe)

وارد نے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔ سپانسر می (SponsorMe) سروس کے ذریعےآپ اپنے فرینڈ اور فیملی نمبروں کی کال کو، اُن کے پاس بیلنس نہ ہونے کی صورت میں ، سپانسر کر سکتے ہیں۔

سبسکرائب کرنے کا طریقہ
سروس سبسکرائب کرانے کے لیے *700#ڈائل کریں یا SUB لکھ کر 7008 پر بھیج دیں۔

سبسکرائبرز کے لیے ایس ایم ایس کمانڈز
• سپانسر حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں REQ اور موبائل نمبر لکھ کر 7008 پر بھیج دیں۔


• انسر کال کرنے کے لیے کال سے پہلے کسی بھی موبائل نمبر سے پہلے 70لگا کر ڈائل کریں، جیسے700321635xxxx
• سٹیٹس چیک کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں STATUS لکھ کر 7008 پر بھیج دیں
• سپانسرشپ کی تصدیق کے لیے ایس ایم ایس CHECK SPONSOR لکھ7008 پر بھیج دیں
• معاونت کے لیے HELPلکھ کر 7008 پر بھیج دیں

سپانسرز کے لیے ایس ایم ایس کمانڈز
• کسی بھی نمبر کو سپانسر کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں SPONSOR اور موبائل نمبر لکھ کر7008 پر بھیج دیں
• کسی بھی نمبر کی سپانسرشپ ختم کرنے کے لیے STOP اور موبائل نمبر لکھ کر 7008 پر بھیج دیں
• سپانسر نمبروں کی فہرست حاصل کرنے کے لیے LISTلکھ کر 7008 پر بھیج دیں
• سپانسر کی ریکوئسٹ کو بلاک کرنے کے لیے DND ON لکھ کر 7008 پر بھیج دیں
• سپانسر ریکوئسٹ کو ان بلاک کرنے کے لیے DND OFFلکھ کر 7008 پر بھیج دیں

قیمت
• سبسکرپشن چارجز 0.50روپے روزانہ ہونگے
• پی2 پی کال کی قیمت 1.20روپے علاوہ ٹیکس فی منٹ ہونگے
• 7008 پر ایس ایم ایس کے کوئی چارجز نہیں۔

(جاری ہے)

شرائط و ضوابط
• پی 2پی کال کی یہ سہولت صرف وارد پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔
• سپانسر کرنے والا اپنی لسٹ میں زیادہ سے زیادہ 3 نمبر شامل کر سکتا ہے۔
• سپانسر کرنے والا چاہے تو تمام کالز کو سپانسرکرنے کا آپشن منتخب کر سکتا ہے، چاہے تو ہر ایک کال کے لیے الگ الگ سپانسرشپ کی جا سکتی ہے۔
• سپانسر می کے تحت کی جانے والی تمام کالز کی قیمت 1.20روپے علاوہ ٹیکس فی منٹ ہوگی
• سروس کو ختم کرنے کے لیے ایس ایم ایس میں UNSUB لکھ کر 7008 پر بھیج دیں

تاریخ اشاعت: 2015-08-28

More Technology Articles