Warid Marks 10 years of Excellence in Pakistan

Warid Marks 10 Years Of Excellence In Pakistan

وارد ٹیلی کام کے پاکستان میں کارکردگی کے شاندار 10سال

وارد ٹیلی کام ، ابو ظہبی گروپ نے پاکستان میں اپنی شاندارخدمات کے10سال مکمل کر لئے کامیابیوں سے بھرپور اس دہائی میں وارد ٹیلی کام کا نام پاکستان میں کوالٹی اور اعلیٰ معیار کی ضمانت سمجھا جاتا ہے ۔ اس دوران وارد نے پاکستان میں ایک سیلولر کمپنی کے طور پر، عوام کو نہ صرف بہتر اور معیاری بلکہ بین الاقوامی سطح کی جدید اور تیز ترین سہولیات فراہم کیں ، 4Gاورایل ٹی ای (LTE) سروسز کو مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے عوام دیگر سیلولر کمپنیوں کی بہ نسبت وارد ٹیلی کام پر سب سے زیادہ اعتماد کرتے ہیں ۔

وارد ٹیلی کام کی 10ویں سالگرہ کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او وارد ٹیلی کام جناب منیر فاروقی نے کہا کہ ایک دہائی قبل وارد ٹیلی کام نے دیگر سیلولر کمپنیوں کی طرح پاکستان میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جبکہ آج ہم قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے اپنے معزز صارفین کو جدید ترین ایل ٹی ای سروسز فراہم کر رہے ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہے.

یہاں میں یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ ہم نے عوام کو صرف 6ماہ کی قلیل مدت میں سب سے پہلے یہ سروسز متعارف کروائیں۔

(جاری ہے)

کامیابیوں کا یہ سفر ہم نے اپنے محنتی ، قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ورکرز کی بدولت طے کیا جبکہ صارفین نے ہم پر اعتماد کی جو تاریخ رقم کی وہ ہمارے لئے نہ صرف ناقابل فراموش ہے بلکہ ہمارا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہے جو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا اور ہم اس اثاثے کی دیکھ بھال دل و جان سے کرتے رہیں گے ۔ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو بہتر سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج وارد ٹیلی کام پاکستان کا نمبر ون برانڈ بن چکا ہے ۔

کامیابی کے 10سال مکمل کرنے پر میں اپنے سٹیک ہولڈرز کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہماری صلاحیتوں پر بھروسہ کیا ۔ یہاں میں ہم سب کی محسن شخصیت ہمارے عزت مآب چیف ایگزیکٹوشیخ ناہیان مبارک النہیان ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ان تمام بزنس ایسوی ایٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کامیابی کا یہ سفر طے کرنے میں ہماری سرپرستی کی اور ساتھ دیا ۔آج ہم یہ بھی عہد کرنا چاہتے ہیں کہ کامیابی کی جو تاریخ ہم نے رقم کی ہے اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی اسی جانفشانی اور پوری تن دہی سے جاری و ثاری رہے گا ۔ ہم اپنے صارفین کو سب سے پہلے اور تیز ترین سروسز فراہم کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی س ب سے آگے رہیں گے ۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-23

More Technology Articles