Warid New Double Bundle Offer

Warid New Double Bundle Offer

وارد کی نئی ڈبل بنڈل آفر

وارد نے اپنے نئے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے۔ڈبل بنڈل آفر سے وارد کے نئے پوسٹ پیڈ صارفین یا پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ پرمنتقل ہونے والے صارفین یا دوسرے نیٹ ورک سے وارد پر منتقل ہونے والے صارفین بغیر اضافی چارجز کے 3 ماہ تک اپنے پیکیج سے ڈبل فری منٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر W500 پلان کے صارفین عام طور پر 250 آن نیٹ اور 250 آف نیٹ مفت منٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈبل بنڈل آفر سے وہ 500 آن نیٹ اور 500 آف نیٹ مفت منٹس 3 ماہ تک استعمال کر سکیں گے۔
اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے وارد پوسٹ پیڈ صارفین اپنے موبائل سے *450*1#ڈائل کریں یا Double لکھ کر 4000 پر بھیج دیں۔
حالیہ دنوں میں وارد کے پوسٹ پیڈ اور ایل ٹی ای صارفین میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔اس وقت وارد کے 640,000سے زائد پوسٹ پیڈ اور 100,000سے زیادہ ایل ٹی ای صارفین ہیں۔

(جاری ہے)



شرائط و ضوابط
• مفت منٹس آن نیٹ اور آف نیٹ ، نیٹ ورکس پر برابر تقسیم ہونگے۔
• یہ پیشکش صرف 3 ماہ کے لیے ہے۔
• پیکیج تبدیل کرنے پر یہ پیشکش موثر نہیں رہے گی۔
• ایک دفعہ ایکٹیویٹ کرنے کے بعد اس آفر کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
• ڈبل بنڈل کوماہانہ رینٹ اور ڈیپازٹ کی ادائیگی پر بھی جاری رکھا جا سکتا ہے۔
• یہ پیشکش کارپوریٹ کلائنٹس ، موجودہ پوسٹ پیڈ اور W4000صارفین کےلیے نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-03

More Technology Articles