WhatsApp has a hidden Olympics emoji

WhatsApp Has A Hidden Olympics Emoji

وٹس ایپ فار اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ویب ایپ میں ایک خفیہ اولمپکس ایموجی بھی ہے

اولمپکس کا آغاز ہونے ہی والا ہے۔ اس موقع پر وٹس ایپ نے خاموشی سے اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ویب ایپ میں اولمپکس کا ایموجی شامل کر دیا ہے۔ ویب ایپ اور اینڈروئیڈ کی تازہ ترین ایپ میں اسے آرام سے میسج میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم آئی او ایس کے لیے وٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں اسے ذرا جگاڑ لگا کر میسج میں شامل کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)


اینڈروئیڈ اور ویب میں آپ کو سوکر بال کے سب مینو میں سب سے آخر میں اولمپکس کا ایموجی نظر آئے گا۔

یاد رہے اس ایموجی کو آپ ٹائپنگ فیلڈ میں موجود ایموجی کےنشان پر کلک کر کے شامل کر سکتے ہیں، اپنے کی بورڈ پر موجود ایموجی کےنشان سے نہیں۔
آئی او ایس کے صارفین کسی دوسرے کا دوست اولمپکس کا ایموجی کاپی پیسٹ کر کے استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ان نشانات کو ◯◯◯◯◯ کو ٹائپ کر کے میسج میں اولمپکس ایموجی شامل کر سکتے ہیں۔

WhatsApp has a hidden Olympics emoji
تاریخ اشاعت: 2016-07-26

More Technology Articles