WhatsApp hits 800 million users

WhatsApp Hits 800 Million Users

وٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین 80کروڑ ہو گئے

وٹس ایپ کے سی ای او جان کوم نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ میسجنگ ایپلی کیشن کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 80 کروڑ ہوچکی ہے۔ یہ تعداد پچھلے سال اگست کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ 2015 کے آخر تک وٹس ایپ کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 1 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔

(جاری ہے)

پچھلے سال وٹس ایپ کو خریدنے کے بعد(تفصیلات اس صفحے پر) یہ وٹس ایپ کی اہم پیش رفت ہے۔ وٹس ایپ کے صارفین بڑھنے کی وجوہات میں سے اہم وجہ وائس کال کا متعارف کرایا جانا بھی ہے (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اینڈریوڈ کے لیے وائس کال کی سہولت متعارف کرائی جاچکی ہے جبکہ آئی او ایس اور ونڈوز فون پر بھی جلد ہی اس کا آغاز ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-20

More Technology Articles