WhatsApp integrates Google Drive to make sure you never lose your data

WhatsApp Integrates Google Drive To Make Sure You Never Lose Your Data

وٹس ایپ اب گوگل ڈرائیو کی سٹوریج استعمال کر سکتاہے

وٹس ایپ اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت وٹس ایپ کے صارفین اپنی تصاویر، ویڈیو، چیٹ اور دوسرا ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر محفوظ کر سکیں گے۔جتنی آسانی سے وٹس ایپ سے گوگل ڈرائیو پر ڈیٹا کا بیک اپ لیا جا سکتا ہے، اتنی ہی آسانی سے ڈیٹا کو گوگل ڈرائیو سے وٹس ایپ پر ری سٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر وٹس ایپ کے صارفین کے لیے متعارف کرانا شروع کر دیا گیا تاہم تمام صارفین کے لیے جاری کرتے ہوئے چند ماہ کا وقت لگے گا۔


اس خصوصیت متعارف ہونے کے بعد صارفین کا ڈیٹا موبائل فون اپ گریڈ/ چوری ہونے/گم ہونے/ٹوٹنے کی صورت میں آرام سے دوسرے فون پر ری سٹور کیا جا سکے گا۔
یہ جاننے کے لیے کہ کیا آپ کے وٹس ایپ میں یہ فیچر شامل ہو چکا ہے یا نہیں، آپ کو وٹس ایپ کی سیٹنگ خود سے چیک کرنی ہوگی۔

WhatsApp integrates Google Drive to make sure you never lose your data
تاریخ اشاعت: 2015-10-08

More Technology Articles