WhatsApp let you protect your chats with a passcode

WhatsApp Let You Protect Your Chats With A Passcode

وٹس ایپ پر صارفین چیٹ کو پاس کوڈ سے محفوظ کر سکیں گے

فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ نے چیٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر شامل متعارف کرا سکتا ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنی چیٹ کو پاس کوڈ سے محفوظ کر سکتے ہیں۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے آپ کے پیغامات درمیان میں کوئی ایجنسی یا ہیکر نہیں پڑھ سکتا لیکن اُن لوگوں کو چیٹ پڑھنے سے کیسے روکا جائے جن کے ہاتھ میں آپ کا فون ہو۔ اسی صورتحال سے نپٹنے کےلیے وٹس ایپ پاس کوڈ کا فیچر متعارف کرانے والا ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کےلیے 6 اعداد پر مشتمل پاس ورڈ استعمال کرے گا۔
وٹس ایپ ٹرانسلیشن پروگرام سے پتا چلا ہے کہ اس میں کچھ سٹرنگز پاس ورڈ سے متعلق ہیں، جیسے اپنا 6 اعداد کا موجودہ پاس کوڈ داخل کریں، پاس کوڈ ایک جیسا نہیں، دوبارہ کوشش کریں اور ریکوری ای میل شامل کریں۔ ان سب میں ریکوری ای میل آپشنل ہوسکتا ہے، جو پاس کوڈ بھولنے کی صورت میں یاد دہانی کےکام آئے گا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ وٹس ایپ اس فیچر کو کب متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-22

More Technology Articles