WhatsApp will soon allow you to send videos as GIFs

WhatsApp Will Soon Allow You To Send Videos As GIFs

وٹس ایپ صارفین جلد ہی ویڈیوز کو بطور GIFs بھیج سکیں گے

آج کل میسیجنگ ایپلی کیشنز کی کمی نہیں ہے۔ فیس بک میسنجر، وٹس ایپ، گوگل ایلو، ہینگ آؤٹس، گروپ می اور سکائپ مشہور ترین میسجنگ ایپس میں شامل چند ایپلی کیشنز ہیں۔
فیس بک کےخریدے جانے کے بعد 2009 میں متعارف کرائی گئی وٹس ایپ سروس میں اب تک بے شمار نئے فیچرز شامل ہو چکے ہیں۔ان فیچر میں اب تک GIFs تصاویر بھیجنے کی کمی تھی مگر اب وہ بھی پوری ہوجائےگی۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ فار اینڈروئیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن کے صارفین اب ویڈیوز کے ذریعے GIFبنا کر دوسرے صارفین کو بھیج سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے صارفین کو وٹس ایپ میں ایک6سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرنی پڑےگی۔ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد صارفین کو اسے ٹرم کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔ویڈیو ٹرم کرنے کے بعد صارفین اسے بطور GIFبھیج سکیں گے۔
یہ فیچر ابھی صرف وٹس ایپ کے 2.16.244بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔بہت جلد اسے تمام صارفین کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے۔

WhatsApp will soon allow you to send videos as GIFs
تاریخ اشاعت: 2016-08-26

More Technology Articles