Windows 10 launched so quietly

Windows 10 Launched So Quietly

ونڈوز 10 لانچ ہوگئی

20 سال پہلے جب ونڈوز کا ورژن لانچ کیا گیا تو اس کےلیے بہت زیادہ دھوم دھڑکا کیا گیا۔ رولنگ سٹون کے گانے کو کمرشل میں شامل کرنے کے لیے انہیں 7 ہندسوں پر مشتمل رقم کی ادائیگی کی گئی اور خوب جوش و خروش سے سٹارٹ بٹن متعارف کرایا گیا۔
20 سال پہلے کے مقابلے میں آج دنیا کے لاکھوں کمپیوٹروں پر ونڈوز 10 بذریعہ انٹرنیٹ لانچ کی گئی مگر وہ جوش و جذبہ نہیں تھا جو پہلے ہوتا تھا تاہم ونڈوز 10 کی ریلیز کی تاریخ کا بہت پہلے اعلان کر دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ پر خبریں بھی گرم رہیں اور تجزیے بھی ہوتے رہے۔
ونڈوز 10 کی سب سے اہم خصوصیت اس کا مفت ہونا ہے۔ایک سال کے دوران اس کا استعمال بالکل مفت ہے۔ ونڈوز 10 کو ونڈوز 7 اور ونڈوز8 والی مشین پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ونڈوز 10 کی چند ایک خصوصیات درج ذیل ہیں۔
ایج
ایج مائیکروسافٹ کا نیا ویب براؤزر ہے جس نے مائیکروسافٹ کے 20 سال پرانے انٹرنیٹ ایکسپلورر کی چھٹی کر کے اس کی جگہ لی ہے۔

مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ایج دوسرے براؤزر جیسے کروم اور موزیلا وغیرہ کی بھی چھٹی کر دے گا۔
کورٹانا

کورٹانا آواز سے چلنے والی ڈیجیٹل اسسٹنٹ ہے۔ یہ گوگل وائس سرچ اور ایپل کی سری کی طرح کام کرتی ہے۔ اسے ایک دفعہ اپنے مزاج کے بارے میں بتائیے، کورٹانا آپ کی ضرورت کی تمام معلومات آپ کو مہیا کرے گی۔کورٹانا کو اپنی پسند و ناپسند سے آگاہ کرنے کے لیے اپنی ترجیحات منتخب کر لیں۔
کورٹانا اسی کے مطابق تمام معلومات مہیا کرے گی۔اگر لطیفے سننے کا دل چاہے تو کورٹانا کو کہیں کہ کوئی اچھا سا لطیفہ سنا دے، کورٹانا لطیفہ بھی سنائے گی۔
مطابقت
ونڈوز 10 میں ابھی سے ہولو لینز کی مطابقت بھی شامل کر دی گئی ہے۔ مستقبل میں مائیکرو سافٹ ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ کو ونڈوز 10 سے ہی استعمال کیا جائے گا۔
ورچوئل ڈیسک ٹاپ
ایک اور اچھا فیچر ورچوئل ڈیسک ٹاپ کا ہے۔
ونڈوز 10 میں کئی ورچوئل ڈیسک ٹاپ شامل کیے گئے ہیں۔ونڈوز کو ایک ڈیسک ٹاپ سے دوسرے میں بہت آسانی سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔
کنٹینویم(Continuum)
یہ انٹرفیس کو اوپر یا نیچے ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ ونڈوز ٹیبلٹ میں کی بورڈ لگانے سے ٹیبلٹ کمپیوٹر کی طرح ہو جائے گا، کی بورڈ نکالنے سے پھر ٹائلز شکل میں آ جائے گا۔
دیگر
ونڈوز 10 میں ای میل، کیلنڈر اور فوٹو ایپلی کیشنزمیں بہترین فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

احتیاط
ونڈوز 10 ڈاؤن لوڈ کرنے میں 6 جی بی کی ہے اور آٹومیٹک اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے۔اگرآپ کی بینڈ ورڈتھ محدود ہے تو ونڈوز اپ ڈیٹ اسے تیزی سے ختم کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-30

More Technology Articles