Xiaomi is officially coming to Pakistan

Xiaomi Is Officially Coming To Pakistan

شومی کو باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

شومی اب باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز فروخت کر سکے گا۔اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شومی کو این او سی جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)


شومی پاکستان نے بھی اپنے فیس بک پیج پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پی ٹی اے سے اجازت حاصل کر لی ہے، جلد ہی شومی کے فون پاکستان میں بھی دستیاب ہونگے۔
پی ٹی اے نے کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں شومی کے سمارٹ فونز پر پابندی بھی لگا دی تھی تاہم اب شومی کی طرف سے تمام قانونی شرائط مکمل کرنے پر اسے پاکستان میں سمارٹ فونز فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے ابتدائی طور پر Xiaomi Mi Max اور Xiaomi Mi 5 کے لانچ کی منظوری دی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-29

More Technology Articles