Xiaomi to introduce new devices on its fifth birthday at the end of this month

Xiaomi To Introduce New Devices On Its Fifth Birthday At The End Of This Month

شومی اپنی سالگرہ پر نئی ڈیوائس متعارف کرائے گا

شومی کے قیام کو پانچ سال ہی ہوئے ہے اور ان پانچ سالوں میں شومی نے وہ مقام پا لیا جو پچاس پچاس سال پرانی کمپنیاں بھی نہ پا سکیں۔ شومی کا شمار اب سب سے زیادہ سمارٹ فون بنانے والی چند کمپنیوں میں ہونے لگا ہے۔ 31 مارچ کو اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر شومی نے بہت سی نئی ڈیوائسز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اندازہ ہے کہ شومی اس موقع پر اپنی سمارٹ واچ متعارف کرا سکتا ہے(تفصیلات اس صفحے پر).بڑے ڈائل والی اس گھڑی میں نبض سے شناخت کا فیچر بھی شامل ہوگا۔

اس سمارٹ واچ کے ساتھ ساتھ شومی اپنے ایم آئی بینڈ کا دوسرا ورژن بھی متعارف کرا سکتا ہے۔ ، جس کے پچھلے ورژن کے ابتدائی تین مہینوں میں ایک کروڑ سے زیادہ یونٹ فروخت ہوئے تھے۔

(جاری ہے)


شومی اپنا نیا سمارٹ فون بھی متعارف کرا سکتا ہے جسے ابھی ہم فرراری کے نام سے جانتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر) 4.9 انچ سکرین کے اس موبائل میں کوالکم کا سنیپ ڈریگن 615 ایس او سی 1.65 گیگا ہرٹز پراسیسر ہوگا،اس کے علاوہ اس میں 2 جی بی ریم، 12 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 4.8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی ہو گا۔
31 مارچ آنے میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، جلد ہی سب کو پتہ چل جائے گا کہ شومی اپنی پٹاری سے کیا کیا نکالتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-26

More Technology Articles