Yahoo confirms massive data breach

Yahoo Confirms Massive Data Breach

یاہو کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

یاہو نے تصدیق کی ہے کہ اس کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے اگست میں Peaceنام کے ہیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 200 ملین یاہو اکاؤنٹس کا ڈیٹا فروخت کر دیا ہے۔چوری ہونے والے اس ڈیٹا میں تاریخ پیدائش، یوزر نیم، پاس ورڈ اور کچھ کیسز میں ای میل بیک اپ کی تفصیل بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)


ہیکر کی طرف سے دعویٰ سامنے آنے کے بعد یاہو کا کہنا تھا کہ وہ ہیکر کے اس دعوے سے باخبر ہیں تاہم کمپنی نے اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی، لیکن اب یاہو نے اس ہیکنگ کی اس کاروائی کی تصدیق کردی ہے۔

یاہو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکنگ کی اس کاروائی میں 200 ملین نہیں بلکہ 500 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک ہوا ہے۔
یاہو نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جو معلومات چوری ہوئیں ہیں اس میں صارفین کے نان پروٹیکٹڈ پاس ورڈ، پے منٹ کارڈ ڈیٹا یا بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل نہیں۔ یاہو نے بتایا کہ پے منٹ کارڈ ڈیٹا اور بنک اکاؤ نٹ کی تفصیلات اس سسٹم میں نہیں رکھی جاتی تھی جو متاثر ہوا ہے۔

Yahoo confirms massive data breach
تاریخ اشاعت: 2016-09-22

More Technology Articles