YAHOO IS LAYING OFF 1700 PEOPLE AND CLOSING FIVE OFFICES

YAHOO IS LAYING OFF 1700 PEOPLE AND CLOSING FIVE OFFICES

یاہو 1700 ملازمتیں ختم کر رہا ہے

یاہو نے اپنی چوتھی سہ ماہی کے معاشی اعداد و شمار ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ 1700ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔1700 ملازمین یعنی کل ملازمین کا 15 فیصد کم ہو کر یاہو کے پاس 2016 کے آخر تک9000 ملازمین رہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ یاہو نے اپنے 5 عالمی دفاتر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دفاتر میں دوبئی، میکسیکو سٹی، بیونس آئرئس، میڈرڈ اور میلان آفسز شامل ہیں۔ملازمین کی تعداد کم ہونے سے یاہو کے انتظامی اخراجات میں 400 ملین ڈالر کی کمی ہوگی۔

یاہو کو یہ سخت فیصلے پچھلی سہ ماہی میں ہونے والے 4.5ارب ڈالر کے نقصان کے بعد لینا پڑے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-03

More Technology Articles