Yahoo warns users against state sponsored hackings

Yahoo Warns Users Against State Sponsored Hackings

یاہو پر ایک اور حملہ

کچھ دن پہلے ہی یاہو نے صارفین کو ای میلز بھیجی تھیں کہ اُن کا ڈیٹا چوری ہوگیا اور وہ اپنا اکاؤنٹ محفوظ کرنے کےلیے پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔ یاہو نے ایک بار پھر اپنے صارفین کو ای میل کر کے ایسا ہی پیغام دینا شروع کر دیا ہے۔ یہ پیغام ہیکنگ کی پچھلی واردات سے متعلق نہیں بلکہ ہیکروں کی تازہ ترین کاروائی سے متعلق ہے، جسے اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ہیکروں نےاب کی بار تھوڑا پیچیدہ طریقہ کار اختیار کیا تھا۔ انہوں نےصارفین کے پاس ورڈ حاصل کرنے کےلیے مال وئیر کے استعمال کی بجائے یاہو کے سیکورٹی سسٹم تک رسائی حاصل کی اور ایسی کوکیز جنریٹ کیں جو سسٹم کو بتاتی تھیں کہ صارف پہلے سے ہی لاگ ان ہے۔ اس طرح ہیکر صارف کا پاس ورڈ جانے بغیر اس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے تھے ۔
یہ توواضح نہیں ہوا کہ ہیکر نے یہ تازہ ترین واردات کب کی تھی ، لیکن یاہو کی ای میل سے اندازہ ہوا ہے کہ یہ واردات 2015 میں ہوئی تھی۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-16

More Technology Articles