Your PC is about to automatically download and install Windows 10

Your PC Is About To Automatically Download And Install Windows 10

مائیکروسافٹ اب زبردستی ونڈوز 10 انسٹال کر کے چھوڑے گا

ونڈوز10اب تمام کمپیوٹروں پر خود کار طور پر انسٹال ہوگی۔مائیکروسافٹ اس سال ونڈوز 10 کو تمام صارفین کے کمپیوٹروں پر انسٹال کردےگا۔8فروری سے ونڈوز اپ ڈیٹ میں تبدیلی ہو جائے گی جس سے سسٹم ونڈوز10پر اپ گریڈ ہوجائے گا۔اس کا مطلب ہے کہ ونڈوزاپ ڈیٹ کی ڈیفالٹ سیٹنگ خودکار طور پرا نسٹال ، ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر صارف نے اپ ڈیٹ مینئولی کا آپشن منتخب کیا ہوا ہو گا تب بھی ونڈوز 10انسٹال ہوسکے گی، تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ مینئول اپ ڈیٹ کی صورت میں صارفین کو کنفرمیشن کا میسج دیا جائے گا، مگر یہ میسج تب ظاہر ہوگا جب ونڈوز 10 کی فائلیں ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہونگی۔


مائیکروسافٹ کا کہنا ہےکہ اگر صارفین کو ونڈوز 10پسند نہ آئے تو وہ 30دن میں اپنے سابقہ آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہو سکتے ہیں۔کاروباری صارفین پر اس اپ ڈیٹ کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔.

Your PC is about to automatically download and install Windows 10
تاریخ اشاعت: 2016-02-04

More Technology Articles